خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے پولیس چوکیوں پر حملے ناکام

تھرمل کیمروں کے ذریعے شرپسندوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں پولیس کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میںفتنہ الخوارج کے  دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دئیے گئے،دوسری جانب ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ،گاڑیوں،موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے ایک گروہ نے حملے کی کوشش کی، تاہم چوکی پر تعینات پولیس جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور الرٹ پوزیشن کے باعث فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ گزشتہ شب تقریبا 2 بجے پولیس چوکی فتح خیل کے گردونواح میں تھرمل کیمروں کے ذریعے 15 سے زائد شرپسند عناصر کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی، جہاں  دہشت گرد چوکی کے سامنے جنگل میں پوزیشن لینے کی کوشش کر رہے تھے۔چوکی پر موجود پولیس پارٹی پہلے ہی ہائی الرٹ تھی