پاکستان ایتھوپیا کے عوام کو ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے:دفترخارجہ

 ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ایتھوپیا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے ایتھوپیا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ایتھوپیا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اور مشکل کی گھڑی میں عوام کو متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایتھوپین حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پاکستان تھوپیا کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے  تیار ہے۔