شامی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار، عالمی برادری کو اسکی مدد کرنی چاہیے: سعودی عرب

وزیرخارجہ کااسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام پربین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور
 ڈیووس (آئی این پی )سعودی عرب نے کہا ہے کہا کہ شامی انتظامیہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی انتظامیہ تعاون کررہی ہے۔انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پربین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو عبوری مرحلے میں شام کی مدد کرنی چاہیے۔