آج سے 20 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے 17 سے 20 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 17 مارچ سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔پنجاب اور اسلام آباد میں 18 اور 19 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے اوربالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کے باعث، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔