اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج ہفتہ کو موسم سرد ، مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ، پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کیمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا ،میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور میں بھی بوندا باندی اور مری میں ہلکی بارش ، برفباری متوقع ہے۔