اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے جاری اعلامیے کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 15 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور میں بوندا باندی اور مری میں ہلکی بارش ، برفباری کا امکان ہے