اسلام آباد،کراچی (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔16 سے 18 جنوری کے درمیان ایک ملک گیر مغربی ہوائوں کے سلسلے کی توقع ہے‘محکمہ موسمیات پاکستان نے 16 سے 25 جنوری کے دوران ملک میں شدید یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا