پاکستان نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا
پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا، ایران اپنے دفاع کیلئے ثاقب قدمی سے کھڑا ہے:عباس عراقچی
تہران(آئی این پی )ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے پاکستان کی حکومت اور عوام کا بیرونی جارحیت کے خلاف بھرپور حمایت پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا‘عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے ان بابرکت، الہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالی پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔