سعودی فورسز نے درجنوں ڈرونز مارگرائے،:وزارت دفاع

ریاض(آئی این پی)سعودی فورسز نے درجنوں ڈرونز مارگرائے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق صبح سے اب تک ڈرون حملوں کی تین لہروں کا سامنا کیا۔سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ پہلی لہر میں پانچ،دوسری لہرمیں چھ اور تیسری لہر میں تئیس ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا گیا،سعودی فضائی حدود میں آج تباہ کیے گئے ڈرونز کی تعداد ساٹھ ہوگئی۔