ایران کیساتھ جنگ میں 33 ارب ڈالر سے زائد خرچ، درجنوں جیٹ اور ڈرونز تباہ پینٹاگون کا اعتراف

مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوج کو گولہ بارود کی شدید کمی اور سپلائی چین کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے:امریکی محکمہ دفاع
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی  محکمہ دفاع   نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکہ کے 33 ارب ڈالر سے زائد خرچ  ہوئے جبکہ درجنوں جیٹ اور ڈرونز تباہ ہوئے ہیں،مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوج کو گولہ بارود کی شدید کمی اور سپلائی چین کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان فروری سے جاری جنگ کے حوالے سے واشنگٹن میں امریکی  محکمہدفاع کے انسپکٹر جنرل نے پہلی باضابطہ اور تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں جنگ کے مالی اور عسکری نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔پینٹاگون واچ ڈاگ کی رپورٹ کے مطابق جون کے اختتام تک اس جنگ پر امریکا کے 33 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد اخراجات آ چکے ہیں، جس میں 22 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے ہتھیار اور بم استعمال ہوئے جبکہ تین ارب 70 کروڑ ڈالر کے آلات اور طیارے مکمل طور پر تباہ یا ضائع ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوج کو گولہ بارود کی شدید کمی اور سپلائی چین کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے