گگومنڈی: شوہر کا بیوی پر تشدد، 6 ماہ کی بچی چھین کر لے گیا

چک نمبر 187 ای بی میں رفاقت نے قرآ العین سے بیٹی کوچھینا،مقدمہ درج
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) چک نمبر 187 ای بی میں رفاقت علی نے اپنی بیوی قرآ العین پر تشدد کیا اور اس کی 6 ماہ کی بیٹی چھین کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قرآ العین اپنی چھ ماہ کی بچی کے ہمراہ دیہہ ہذا میں اپنے تایا رحمت کے گھر فوتیدگی میں شرکت کے لیے گئی تھی۔ اس دوران رفاقت علی اپنے بھائی شوکت اور دیگر افراد کے ہمراہ وہاں پہنچا اور تشدد کرتے ہوئے قرآ العین اور اس کے رشتہ دار حنیف اور دانیال کو زخمی کر دیا۔مقدمہ کے مطابق وجہ عناد یہ تھی کہ رفاقت علی اپنی بیوی کو مِکے جانے سے روک رہا تھا اور منع کرنے پر طیش میں آگیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔