پیپلزپارٹی کا حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

 اتحادی جماعت کا حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ 
 پیپلز پارٹی پی ایس ڈی پی بارے مطالبہ نہ ماننے پر بجٹ میں سرپرائز دے گی 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا،پیپلزپارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی حکومتی آفر مسترد کردی۔پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے مطالبہ پر مہلت مانگی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی بارے مطالبہ نہ ماننے پر بجٹ میں سرپرائز دے گی۔