پیپلزپارٹی کا بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اجلاس میں تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ سے متعلق سر جوڑ لیا، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا، جس میں کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت نے کی۔پرویز اشرف، خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی ،مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئیجب کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ، پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا۔