آئندہ سال ،پیپلزپارٹی کوحکومت ملنے کا امکان ستارہ شناس

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، نواز شریف کی صحت کومسائل لاحق ،برطانیہ منتقلی کا امکان 
ن لیگ کومشکل وقت سے گزرناہوگا،مریم نوازکوکامیابیاں ملیں گی ،بلاول کی شادی کاسال: پیش گوئیاں 
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )معروف آسٹروپامسٹ(ستارہ شناس)اخترصدیقی نے نئے سال 2025کے لیے کئی اہم پیش گوئیاں کی ہیں اور بتایاہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیلئے سال کے ابتدامیں مشکلات میں کمی کی بجائے مزیداضافے کاامکان ہے ،ان کی رہائی کے امکانات بھی ہیں تاہم ابھی تک ان کاستارہ بحران میں ہے ،جنوری کے بعدہی اس بارے مزیدکلیئرنس ہوسکے گی۔میاں نواز شریف کی صحت کومسائل لاحق ہوسکتے ہیں ،برطانیہ دوبارہ سے شفٹ ہو نے کا امکان ہے ،پیپلزپارٹی کوحکومت مل سکتی ہے ،بطور سیاسی جماعت ن لیگ کومشکل وقت سے گزرناہوگا،مریم نوازکوکامیابیاں ملیں گی ،بلاول بھٹوزرداری کیلئے شادی کاسال ہوسکتاہے ،شادی ارینج ہونے کاامکان ہے ،ایم کیوایم کوسندھ میں مزیدتنزلی کا سامنا ہوگا، جماعت اسلامی کوعروج ملے گامگرانتخابی سیاست میں ابھی انہیں قابل ذکرکامیابی نہیں مل سکے گی ،پاکستان عوامی تحریک ایک بارپھرمنظرعام پر آکرتہلکہ مچاسکتی ہے،فلسطین کے لوگوں کے لیے مارچ کے بعدسکون پیداہوسکتاہے ،ایران اسرائیل مخاصمت میں اضافہ ہوتادکھائی دے رہاہے ،یمن کی اہمیت بڑھے گی ،اسرائیل کے لیے نئی مشکلات پیداہوں گی ،پاکستان کی سیاست پر بھی امریکی صدرکسی حدتک اثراندازہوسکتے ہیں۔