مافیا کیخلاف کریک ڈائون،چینی سستی

 قیمت 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ، ذرائع ،ایسوسی ایشن نے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکائونٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر کے کی گئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔