لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور خدمت خلق میں پیش پیش ہے اغواء برائے تاوان سیل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گھر سے لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کر دیاڈی ایس پی کے آرسٹاف میاں انجم توقیر کے مطابق سیالکوٹ سے لاپتہ ہونے والے 15سالہ علی حمزہ کو ٹریس کرکے بحافظت والدین کے سپرد کیا گیاوالدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ کوٹلی سید امیرضلع سیالکوٹ میں درج کروایا تھالاہور کے علاقے نارتھ کینٹ سے لاپتہ ہونے والے 20 سالہ محمد بلال کو بھی ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کیا گیاوالدین نے اغواء کا مقدمہ تھانہ نارتھ کینٹ لاہور میں درج کروایا تھا، اسی طرح 10سالہ شاہ محمد، 15سالہ غلام مصطفٰی کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا انسداد اغواء برائیتاوان سیل نے واٹس اپ اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو ٹریس کیاایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ اپنوں سے بچھڑوں کوملانے کیلیے دن رات کوشاں ہیں اغواء برائے تاوان سیل نے سال 2025 میں20 بچوں کو ٹریس کرکیملزمان کوجوڈیشل بھجوایاڈی آئی جی او سی یوسید ذیشان رضا نیڈی ایس پی میاں انجم توقیر اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے