تاوان سیل نے 121بچوں کو بحافظت ورثاء کے سپرد کر چکا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا بچھڑوں کواپنوں سے ملانے کا مشن سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کا گمشدہ بچوں کے حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں سرچ آپریشن جاری ہے بادامی باغ کے علاقے سے 6 سالہ فیضان کو ٹریس کرکے بحافظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بچہ ابنارمل ہونے کی وجہ سے اغواء برائے تاوان سیل نے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز سے ورثاء کو ٹریس کیاوالدین نے بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ راوی روڈ لاہور میں درج کروایا تھابازیاب کروائے گئے بچے کا تعلق لاہور سے ہے سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے اب تک 121بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کیا ہے ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی تلاش عمل میں لائی گئی، وزیر اعلی مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے