اپنا سب کچھ قربان کرنے والے جوان پولیس کا فخر : فیصل کامران۔۔

 افسران کا فیلڈ میں ہونا جوانوں کا حوصلہ بلند، عزم مزید پختہ کرتا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے افسران کا اپنے جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں افطاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر تمام پولیس افسران سحر و افطار کے اوقات میں فیلڈ میں موجود گی یقینی بنارہے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال،ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود جوانوں کے ساتھ افطاری کی۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہر کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے جوان پولیس کا فخر ہیں۔ افسران کا فیلڈ میں ہونا جوانوں کا حوصلہ بلند، عزم مزید پختہ کرتا ہے۔ جوانواں کے ساتھ افطاری کرنے کا مقصد ان کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس نمازیوں اور خریدوفروخت کیلئے آئے بازاروں میں شہریوں کی حفاظت کیلئے بھرپوراقدامات عمل میں لارہی ہے۔ پولیس افسران سحر و افطار اور تراویح کی سیکورٹی ڈیوٹی خوف مانیٹر کررہے ہیں۔