اچھی ڈیوٹی کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں: شاہ میر خالد

سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی: ایس پی ڈولفن
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں و افسران کو بریفنگ دی سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی ،ہا لٹنگ پوائنٹس کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ موثر پٹرولنگ کریں،اچھی ڈیوٹی کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں۔ڈولفن ٹیموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے نئے میکنزم، ٹیکنیکس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈولفن جوانوں نے ایس پی ڈولفن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے جوانوں کے فرداً فرداً مسائل سنے ڈولفن جوانوں کے پروفیشنل مسائل،ڈیوٹی اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالہ سے بھی موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں بلا جھجک میرے آفس آسکتے ہیں۔ہر اہلکار ویکلی ریسٹ کا حقدار ہے، اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری و جانفشانی سے ادا کرنا آپ کافرض ہیڈولفن جوانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔تسلی رکھیں کہ بغیر انکوائری کے کسی کو بھی یکطرفہ سزا کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا