مادر وطن پر 2 فوجی جوان قربان‘ شہداء کی تعداد 13 ہوگئی

بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے حوالدار محمد نوید اورپاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز زخمی ہوئے تھے

راولپنڈی(آن لائن)مادر وطن پر دو اور بہادر بیٹے قربان ہوگئے‘ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز زخمی ہوگئے تھے ‘دونوں ہسپتال میں زیر علاج تھے ‘اس طرح  معرکہ بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق  شہدا کی قربانی قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ زندہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی