بہادر جوان ہمارے بازو اور فخر ہیں: ایس پی قاضی علی رضا

زخمی افسر کی خیریت دریافت کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے جنوبی چھاؤنی کے ایس ایچ او دانیال یونس کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔ ایس ایچ او دانیال یونس احتجاج کے دوران ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے ہوئے زخمی ہوگئے   تھے ایس پی کینٹ نے زخمی افسر کی خیریت دریافت کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے فیملی اور معالج ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کر کے دانیال یونس کی صحت کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر جوان ہمارے بازو اور فخر ہیں۔ دانیال یونس لاہور پولیس کے ایک فرض شناس اور بہادر افسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ماتحت اہلکاروں اور افسران کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہیجبکہ زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔