چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر پی سی بی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر پی سی بی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پاکستان میں میزبانی کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہونے والے مالی نقصان کا انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق بورڈ کو 869 کروڑ روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولتیں ختم کرنے جیسے سخت اقدامات کیے ہیں تاکہ مالی خسارے کو کم کیا جا سکے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے اس ایونٹ کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا خسارہ برداشت کیا، جس کی وجہ سے بورڈ کی مالی حالت مزید بگڑ گئی۔پاکستان نے اس ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 اس کے بعد پاکستان کے میچز دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوئے، جہاں پاکستان کو دونوں میچز میں شکست یا بارش کے سبب منسوخی کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔چیمپئنز ٹرافی کے میزبان شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پی سی بی نے 18 ارب پاکستانی روپے (تقریباً 58 ملین ڈالر) خرچ کیے، جو ابتدائی بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھا۔ اس کے علاوہ، پی سی بی نے ایونٹ کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی رقم خرچ کی، لیکن میزبانی فیس کے طور پر بورڈ کو صرف 6 ملین ڈالر واپس ملے، جبکہ ٹکٹ فروخت اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔