عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا، لارجر بینچ بنانے کی ہدایت

عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا، لارجر بینچ بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے اور لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کا فیصلہ کیا۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی گئی تھی۔سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل نوید ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس او پیز پہلے ہی طے ہو چکے ہیں اور ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں زیر سماعت ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ کیسز یکجا کر کے ایک لارجر بینچ تشکیل دیا جائے تاکہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بار بار اسلام آباد ہائی کورٹ پیش نہ ہونا پڑے۔عدالت نے وکیل کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کیسز یکجا کر کے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دی۔