اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور دیگر نے ان کی معاونت کی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے عمران خان سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے۔ تاہم، جیل حکام کی جانب سے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔