عمران خان کی دوستوں سے ملاقاتوں پر پابندی، وکیل فیصل چوہدری

عمران خان کی دوستوں سے ملاقاتوں پر پابندی، وکیل فیصل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ چار سے پانچ ماہ سے قریبی ساتھیوں اور دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

ملاقاتوں پر پابندی کا معاملہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے ہفتے میں دو دن مختص کیے گئے ہیں:

منگل کو اہلِ خانہ اور وکلا ملاقات کرتے ہیں۔
جمعرات کو دوستوں سے ملاقات کا وقت مقرر ہے۔
انہوں نے شکایت کی کہ پارٹی عہدیداران کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اپوزیشن کا مؤقف اور حکومت پر تنقید
فیصل چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 سیاسی جماعتوں نے عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں سمجھتی ہیں کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے شفاف انتخابات ہی واحد راستہ ہیں۔

ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد؟
عمران خان کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ جب بات چیت شروع ہوئی تو عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیاں لگا دی گئیں۔ان کے مطابق یہ پابندیاں اپوزیشن اتحاد کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہیں، اور حکومت بے چینی اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔