سائرہ بانو کا میڈیا سے درخواست: اے آر رحمان کی سابقہ بیوی نہ پکارا جائے

سائرہ بانو کا میڈیا سے درخواست: اے آر رحمان کی سابقہ بیوی نہ پکارا جائے

سائرہ بانو، معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ، نے حالیہ افواہوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں گلوکار کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے، کیونکہ ان کی طلاق ابھی تک باضابطہ طور پر نہیں ہوئی۔

سائرہ بانو نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہیں، لیکن ابھی تک قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کی علیحدگی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہے، اور وہ اے آر رحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ سائرہ بانو نے کہا کہ اے آر رحمان کے بارے میں جو افواہیں گردش کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے دور ہیں اور ان پر مزید تناؤ پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔سائرہ بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ حال ہی میں انہیں خبر ملی کہ اے آر رحمان کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ تاہم، سائرہ بانو نے تصدیق کی کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔اس بیان کے ذریعے سائرہ بانو نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔