پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور سے چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں سائرہ یوسف کچھ اشیاء چراتی ہوئی نظر آئیں اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جہاں مداحوں نے مختلف تبصرے کیے۔سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نہ صرف چوری کا اعتراف کیا بلکہ اس کی مجبوری بھی بیان کی۔ ویڈیو میں سائرہ نے کہا کہ "میں اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میں ہی تھی، اور میں جانتی ہوں کہ آپ کو بھی صبر نہیں آیا ہوگا۔"یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھی، جس کا مقصد مصنوعات کو فروغ دینا تھا۔ سائرہ کے مداحوں نے پہلے ہی شک ظاہر کیا تھا کہ یہ ایک اشتہاری مہم ہوگی، اور اب اداکارہ نے خود اس کی تصدیق کردی ہے۔