ملتان میں مفتی محمود کانفرنس ، مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے
اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج ملتان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق کانفرنس میں مفکر اسلام مفتی محمود کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، مفتی محمود کی اصولوں پر مبنی سیاست، علمی رسوخ اور پروقار زندگی سے نئی نسل کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے