پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، جبکہ عوام جانتے ہیں کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کون ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور صوبے میں صحت، لائف انشورنس، اور سولر انرجی جیسے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔