بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دو ہفتے سے معطل ہونے کے سبب صارفین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز میں شرکت نہ کر پانے کی وجہ سے طلبہ متاثر ہیں، جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔صوبائی حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے سبب موبائل فون انٹرنیٹ سروس 31 اگست تک بند کی گئی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی اور ہدایت کی کہ جہاں سیکیورٹی تھریٹ نہیں، وہاں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کی جائے۔