خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔

 لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی نے حملہ پسپا کر دیا۔ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق، پولیس نے بروقت کارروائی کی جس سے بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پشاور میں بھی دہشت گردوں نے پولیس چوکی ملازئی پر دستی بم سے حملہ کیا، جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہو گئے، اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسی دوران، جمرود میں ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، لیکن ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور ایف سی کی بروقت کارروائی نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور علاقے میں امن کی صورت حال کو برقرار رکھا۔