سحری و افطاری پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ماہِ صیام کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت شہر بھر میں تعینات تمام افسران وجوان مکمل الرٹ ہیں۔ ڈیوٹی کو فرض سمجھنے والے جوانوں کے ساتھ افطاری کرنا باعث خوشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے روزہ کی حالت میں ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ فیصل کامران نے کہا کہ فیلڈ میں موجود جوانوں کو سحر و افطار میں بہترین کھانا فراہم کر رہے ہیں۔پولیس افسران اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔جوانوں کے ساتھ پولیس افسران بھی اْنکے ساتھ فیلڈ میں ہی روزہ افطار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ پولیس جوان شہر کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔