پشاور(آئی ا ین پی )پشاور میں مفتی منیر شاکر پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 600گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، جو مسجد کے چھوٹے گیٹ کے ساتھ نصب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مفتی منیر شاکر مسجد میں داخل ہوئے، بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات مزید جاری ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگایا جا سکے۔