پبی (آن لائن)عراقی سپیشل فورسز کی پاکستان میں تربیت مکمل ہوگئی ہے ۔پبی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرمیں عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کی اختتامی تقریب منعقدہوئی۔پاکستان اور عراقی افواج کے درمیان عسکری تربیت میں تعاون 1955 سے جاری ہے۔پاکستان آرمی نے عراقی فوج کی درخواست پر ان کی سپیشل فورسز کے جوانوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا۔عراقی فوجی جوان 19 دسمبر 2024 کو پاکستان پہنچے جنہوں نے آج تربیت مکمل کرلی۔پاکستان آرمی NCTC میں مزید عراقی سپیشل فورسز کے جوانوں کو تربیت دے گی۔