عراقی خطاط نے چھ سال میں قرآنِ پاک کا نسخہ مکمل کر لیا

 یہ صفحات عام کاغذ نہیں ہیں بلکہ خاص طور پر تیار کیے گئے ہیں
 جب بھی میں اس بارے سوچتا ہوں تو مجھے بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے 
بغداد، استنبول (آئی این پی )عراق سے تعلق رکھنے والے خطاط علی زمان نے چھ برس کی انتھک محنت کے بعد قرآنِ پاک کا نسخہ مکمل کر لیا  ۔یہ قرآن کا نسخہ  302 دوطرفہ صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے ہر صفحے کی لمبائی چار میٹر جبکہ چوڑائی ڈیڑھ میٹر ہے، یہ صفحات عام کاغذ نہیں ہیں بلکہ خاص طور پر تیار کیے گئے ہیں جو موٹے پارچمنٹ جیسے دکھائی دیتے ہیں، ان صفحات کو انڈوں، مکئی کے نشاستے اور پھٹکری سمیت روایتی اجزا کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے جو خاص طور پر علی زمان کے لیے بنوائے گئے تھے۔علی زمان نے استنبول کی ایک مسجد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں اس قرآن کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے ایک بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے کہ قادرِ مطلق اللہ نے مجھے اتنی زندگی دی کہ میں یہ کام مکمل کر سکا[ مجھے اس پر بے حد فخر ہے