برطانوی سپیشل فورسز کی تعداد 200سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی

 فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کرنے کیلئے عوامی اپیل
لندن(آئی این پی)برطانوی سپیشل ایئر سروس نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ہے، جو گذشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔سپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔