چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کا کاشغر میں این ایل سی کے لاجسٹکس مرکز کا دورہ

بیجنگ (آن لائن)چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کاشغر میں این ایل سی کے لاجسٹکس مرکز کا دورہ کیا۔سفیر خلیل ہاشمی کو این ایل سی کی سرحد پار لاجسٹکس سرگرمیوں اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سفیرخلیل ہاشمی نے کہا کہ پاک چین تجارت اور رابطوں کے فروغ میں این ایل سی کا کردار قابلِ تحسین ہے، کاشغر اور تاشکرگن میں این ایل سی کی قائم کردہ سہولیات پاک چین تجارت کے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔این ایل سی کے مراکز چین، وسطٰی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور عالمی منڈیوں تک سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل میں معاون ہیں۔سی پیک کی کامیابی میں این ایل سی کا مؤثر اور کلیدی کردار جاری ہے۔این ایل سی نے چین میں سو فیصد ملکیتی لاجسٹکس کمپنی بھی قائم کر رکھی ہے۔این ایل سی کی جدید گاڑیاں پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مصروفِ عمل ہیں۔این ایل سی کی خدمات پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کو نئی جہت دے رہی ہیں۔