مسابقتی کمیشن نے 2024ء میں 29.6 ارب کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی

اسلام آباد(آن لائن)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں اہم پیشرفت ‘ مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 2024ء میں 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔آرامکو ایشیانے'' گو'' پیٹرولیم میں 40 فیصد حصص کا حصول، اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا اظہارکیا۔ڈچ مصری کمپنی کی جانب سے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک میں سرمایہ کاری سے مالیاتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اطالوی کمپنی کی فاطمہ رائس ملز میں 50 فیصد حصص کی سرمایہ کاری، زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال ہے۔سوئٹزرلینڈ کی معروف کمپنی کا ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص خرید کر توانائی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔ سعودی عرب کی نجی کمپنی نے ''شیل '' کے 77فیصد حصص خرید کر پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔