دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ: پیپلز پارٹی کا 4اپریل کوگڑھی خدا بخش میں جلسے کا فیصلہ

 کراچی (آئی این پی ) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی میں اختلاف رائے نیا رخ اختیار کر گیا اور پیپلز پارٹی نے اس پر عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہیں۔ اس جلسے میں بینظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر کے جلسے سے بھی زیادہ جیالوں کو لانا ہے۔بلاول بھٹو اس جلسہ سے خطاب میں دریائے سندھ سے نہریں نکالے جانے کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے۔