دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں:سینیٹر کامران مرتضیٰ

 یہ ملک کیساتھ زیادتی ہے،اچھی بات ہے صدرنے اعتراض کیا، نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے،
 اسلام آباد (آئی این پی )جے یو آئی رہنما  اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا  ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ درست نہیں، اچھی بات ہے صدر نے اعتراض کیا، یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔ نہروں کے معاملے پر قرارداد پاس کروائیں گے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ موجودہ نظام اپنی وقعت کھو رہا ہے، حکمرانوں کی لوگوں کی آواز دبانے کی روایت اچھی نہیں ہے، اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا، علی امین گنڈا پور کسی کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔