ناروے کی شاندار واپسی، عراق کو 1-4 سے شکست، ہالینڈ کا ڈبل اسکور

ناروے کی شاندار واپسی، عراق کو 1-4 سے شکست، ہالینڈ کا ڈبل اسکور

تقریباً تین دہائیوں بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی ناروے کی قومی فٹ بال ٹیم نے گروپ آئی کے اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےعراق کی قومی فٹ بال ٹیم
 کو 1-4 سے شکست دے دی۔

میچ میں اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو پر دو گول اسکور کیے اور ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ابتدائی مراحل میں عراق نے بھرپور مزاحمت کی اور ناروے کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ پہلے ہاف میں واٹر بریک کے فوراً بعد ڈیوڈ مولر وولفے کے شاندار کراس پر ہالینڈ نے گول کرکے ناروے کو برتری دلائی۔عراق نے 39ویں منٹ میں ایمن حسین کے ہیڈر کے ذریعے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد عراقی گول کیپر جلال حسن کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہالینڈ نے اپنا دوسرا گول داغ کر ناروے کو دوبارہ برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں ناروے نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ متبادل کھلاڑی لیو اوسٹیگارڈ نے  کے کارنر پر ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کیا، جبکہ اختتامی لمحات میں ایک اور گول عراقی کھلاڑی ایمن حسین سے لگ کر اپنے ہی جال میں چلا گیا۔اس میچ میں عراقی متبادل کھلاڑی زیڈان اقبال نے بھی تاریخ رقم کی اور وہ مردوں کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے۔