لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع مربہ یونٹ پر کارروآ ئی کرتے ہوئے 12ہزار کلو گلی سڑی، بدبودار اور فنگس زدہ گاجریں اور مربہ سیب موقع پر تلف کرکے 2 لاکھ روپے جرمانہ عآ ئد کردیا۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ تلف کی گ?ی فنگس زدہ گاجروں اور سیب کا مربہ تیار کیا جارہا تھا، انتہآ ئی بدبودار اور گندہ ماحول ہونے پر کارروآ ئی عمل لآ ئی گئی ، مربہ ہریڑ، گاجر، گلقند قوانین کے خلاف تیار کیے جارہے تھے، انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔