ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان اور بلوچستان کیلئے فائدہ مند ہوگی خواجہ آصف

کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے، ‘ مہاجر نشستوں کا فیصلہ آزاد کشمیر کے عوام اور مہاجرین کو کرنے دیا جائے  
 افغانستان سے دہشتگردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے ،اسد قیصر کے گھر قانون سازی کیلئے میٹنگ میں شریک ہوا:قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  آزاد کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے، مہاجر نشستوں کا فیصلہ آزاد کشمیر کے عوام اور مہاجرین کو کرنے دیا جائے، افغانستان سے دہشتگردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے،ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان اور بلوچستان کیلئے فائدہ مند ہوگی۔منگل کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اسد قیصر کے گھر قانون سازی کیلئے میٹنگ میں شریک ہوا، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، بچے یتیم ہو رہے ہیں، افغانستان سے دہشتگردی کے مسئلے پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے، ہمارے جوان ان  کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں جن کی برسوں میزبانی کی، ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان اور بلوچستان کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر مذاکرات کیے، قطر اور ترکیہ کے ذریعے بھی مذاکرات ہوئے لیکن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔ اسد قیصر کے گھر جنرل فیض کے بھیجے لوگوں کے ساتھ مذاکرات ہوتے تھے۔ میں خود 2 بار افغانستان گیا،میرے ساتھ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کیساتھ متعدد ملاقاتیں نتیجہ خیزثابت ہوئیں، ہم سب کرنے کو تیار تھے لیکن افغان قیادت ضمانت دینے کو تیار نہیں تھی، افغانستان نے ہم سے 10 ارب روپے مانگا جو ہم دینے کو تیار بھی تھے، افغان قیادت ہمیں تحریری طور پرضمانت نہیں دیتی تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سرزمین کے سواپوری دنیا میں امن قائم ہو رہا ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہم سب کومل کر کام کرنا ہو گا