وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ((یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں، جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذہشان خانزادہ کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزا مسائل اب کم ہوچکے ہیں۔سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں