امریکا میں بیس بال میچ کے دوران شائق چھت سے گر کر شدید زخمی، ویڈیو وائرل

امریکا میں بیس بال میچ کے دوران شائق چھت سے گر کر شدید زخمی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:امریکی ریاست پٹسبرگ میں بیس بال میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مداح اچانک سٹیڈیم کی چھت سے نیچے گر گیا۔

یہ واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شائق بیس بال سٹیڈیم کے اونچے سٹینڈ پر موجود تھا جب وہ تقریباً 20 فٹ (تقریباً 7 میٹر) بلندی سے نیچے آ گرا۔ حادثے میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی شخص "بلیچرز" ٹیم کا مداح ہے، جسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ شخص کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اس واقعے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اس کے ساتھ ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔