آتشزدگی، 3ایکڑ کھڑی مکئی کی فصل خاکستر

قصور (خصوصی رپورٹ )شہر کے نواح ویر کے میں نامعلوم نے 3ایکڑ میں کھڑی تیارلاکھوں روپے کی فصل کو جلا کر راکھ کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ الہ ا?باد میں قلعہ ناتھا سنگھ کے رہائشی شوکت علی نے اطلاع دی ہے کہ ویرکے میں میری تین ایکڑ زرعی زمین میں کسی نے تیار کھڑی مکئی  کی فصل میں ا?گ لگا دی ہے، جس سے میری لاکھوں کی فصل جل کر راکھ ہوگئی ہے۔پولیس تھانہ الہ ا?با دمصروف کاروائی ہے۔