گھرسے سوداسلف لینے جانیوالی لڑکی اغوا

قصور (کرائم رپورٹر)شہرکے نواح الہ  آباد سے جواں سالہ لڑکی اغواء،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ الہ  آباد میں محمد صدیق نے اطلاع دی ہے کہ میری 17/16سالہ بیٹی (ز،ا)گھر دکان پر سوداسلف لینے کو گئی جو تاحال گھر کو نہیں پہنچی، خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اسے اغواء  کرلیا ہے۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔