اغواکار عورتیں بینک قرض کا جھانسہ دیکر آئیں، بچی لیکر فرار ہوگئیں
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں دو نا معلوم عورتیں گھرسے 8ماہ کی بچی کو اغوا کرکے فرارہوگئیں۔ 90/9-Lکارہائشی نوید شہزاد مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھا،اس کی بیوی شمیم اختر گھرمیں اکیلی تھی کہ سہ پہر کے وقت 2نامعلوم عورتیں گھرمیں داخل ہوئیں اور کہابینک کی طرف سے قرض دینے کیلئے ڈیٹا لینے آئی ہیں۔ بچی کی ماں نماز پڑھنے کیلئے کمرے میں گئی تو پیچھے دونوں نامعلوم عورتیں 8ماہ کی بچی فاطمہ کو اغوا کرکے فرار ہو گئیں۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرلیا۔