لائسنس کے بغیر جانوروں کی چربی سے ا?ئل تیار کر کے سپلائی کیا جارہا تھا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پکڑ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر)چربی سے بنے گندے آئل کی ترسیل ناکام بنا دی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے محمود بوٹی میں اپلائیڈ فار گاڑی سے جانوروں کی چربی سے تیار 1200 لٹر کھلا ا?ئل برا?مد کر کے تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا انتہائی لازم آئل ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لائسنس کے بغیر جانوروں کی چربی سے آئل تیار کر کے سپلائی کیا جارہا تھا، بائیو ڈیزل یا سوپ کمپنی کو سپلائی کرنے کے دستاویزات نہ ہونے پر آئل موقع پر تلف کیا گیا۔