1200 لیٹر دودھ تلف

 لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت لاہور میں علی الصبح بڑے پیمانے پر کریک ڈاو ن کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں چھ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی، ٹولنٹن مارکیٹ، ٹیمپل روڈ، ٹھوکر، نشتر بازار، گلبرگ، جوہر ٹاو?ن اور جی-ون میں کارروائیاں کیں۔کریک ڈاو?ن کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار لیٹر دودھ، ایک لاکھ 5 ہزار کلو مرغیاں اور 110 سے زائد ریسٹورنٹس و ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ٹیموں نے موقع پر 1200 لیٹر ناقص دودھ اور 650 کلو بیمار مرغیاں تلف کر دیں جبکہ ناقص انتظامات پر 3 معروف ناشتہ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔